اشتہار

تیس ملین ڈالر کی مالیت کا نایاب و قیمتی سفید ہیرے کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ :  دنیا کا سب سے قیمتی، خوبصورت اور شفاف ترین ہیرا نمائش کے لیے پیش کردیا جب کہ چودہ نومبر کو جنیوا میں اس ہیرے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سے ہیرے کے شوقین افراد کے لیے نئی خوشخبری آئی ہے جہاں دنیا کا اب تک کا سب سے نایاب، مہنگا اور شفاف ترین سفید ہیرے کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کی تصاویر سامنے آگئی ہیں.

ذرائع کے مطابق ایک سو تریسٹھ اعشاریہ چار قیراط کے ڈی فیوی ری رو فور نامی یہ شفاف ترین سفید ہیرا دنیا کے سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جسے ہانگ کانگ میں ایک تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جب کہ اس ہیرے کی نیلامی جنیوا میں چودہ نومبر کو کی جائے گی.

- Advertisement -

ایک اندازے کے مطابق اس ہیرے کی انفرادیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ گو کہ اس کی قیمت تقریباً تیس ملین امریکی ڈالر ہے لیکن نیلامی کے روز اس کی قیمت میں کئی گنا اضافدہ ہوجائے گا اور شاید اب تک کا سب سے مہنگا ہیرا ثابت ہو.

ہیرے کی خیرد و فروخت کرنے والے ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کا کہنا تھا کہ انوکھے اور نادرو نایاب ہیرے کی نیلامی کا شدت سے انتظار ہے اور اس دن کے لیے بہت پرجوش ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں