کراچی : گورنرسندھ محمد زبیر نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواسہ رسول امام حسینؓ کی لازوال قربانی عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے واقعہ کربلا باطل قوتوں سے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ کی لازوال قربانی عالم اسلام کیے لیے مشعل راہ ہے۔
یوم عاشور پر صدرمملکت کا پیغام
صدر مملکت ممنون حسین نے یوم عاشور پراپنے پیغام میں کہا ہے شہدائے کربلا کی قربانی سے زندگی کے ہرشعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ ریاستی معاملات چند افراد کی خواہشات کے تابع نہیں کیےجاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولﷺکی قربانی کےمقاصد کومدنظررکھنا چاہیے۔
یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے‘ صدر،وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نے حق وباطل کی لڑائی میں جان کا نذرانہ دیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ نواسہ رسولﷺنے جان دے کرحق کوحقیقی فتح سے سرفراز کیا، شہدا کے لہو نے ثابت کردیا حق لازوال اور باطل مٹنے کے لیے ہے۔