تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بارسلونا کے ساحل پر دیوہیکل کچھوے کی آمد

میڈرڈ: اسپین کے شہر بارسلونا کے ساہل پر دیو ہیکل کچھوا نکلا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے ، بدقسمتی سے یہ ساحل کچھوے کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا اور وہ تھوڑی دیر بعد جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے ساحل پر جمعرات کے روز دیوہیکل کچھوا نمودار ہوا جس کی لمبائی 6 فٹ 7 انچ اور وزن 700 کلو سے زائد تھا، دیوہیکل کچھوے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

دنیا کے سب سے زیادہ وزنی کچھوے نے اپنی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروائی جس کے بعد اسے دور دور سے لوگ دیکھنے آئے اور تصاویر بنائیں، جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ مقامی حکومت کے نمائندوں کے ہمراہ ساحل پر پہنچے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کچھوا میکسیکو کے ساحل سے آیا کیونکہ وہاں اس کی خوراک ختم ہوگئی تھی، زیادہ وزن اور عمر کی وجہ سے کچھوا اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا۔

پڑھیں: کچھوے کے بارے میں حیران کن اور دلچسپ حقائق

ویڈیو دیکھیں

جانوروں کے  تحفظ پر مامور افسر کا کہنا ہے کہ کچھوا پانی سے باہر نکلنے کے کچھ دیر بعد ہی مر گیا تھا تاہم اگر یہ زندہ رہتا تو بچانے کی کوشش کی جاسکتی تھی۔

وزنی کچھوے کو ساحل سے ہٹانے کے لیے حکومت نے کرین طلب کی اور ٹرک میں ڈال کر طبی ٹیم کے حوالے کردیا، حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ نایاب کچھوے کو عجائب گھر میں رکھا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -