کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں چمن شاہراہ پر 2 آئل ٹینکر الٹ گئے جس کے نتیجے میں 45 ہزار لیٹر تیل بہہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر تیزرفتاری کے باعث 2 آئل ٹینکر الٹ گئے، حادثے کے نتیجے میں 45 ہزار لیٹر تیل بہہ گیا،ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کرامدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دوسرے آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
کوٹ ادو: آئل ٹینکر میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مظفر گڑھ : ڈی جی خان روڈ پرآئل ٹینکرالٹ گیا
یاد رہے کہ رواں سال 8 اگست کو ڈی جی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا تھا۔
سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی
واضح رہے کہ رواں سال 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، حادثے میں 214 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔