ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

گلستان جوہر، چاقو بردار ملزم کے وار سے ایک شخص زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چاقو بردار موٹر سائیکل سوار ملزم نے گلستان جوہر میں ایک شخص پر وار کر زخمی کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار چاقو بردار شخص نے راڈو بیکری کے قریب ایک نوجوان پر وار کر کے اسے زخمی کردیا اور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا.

زخمی نوجوان کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تیزدھار آلے سے نشانہ بنایا گیا ہے.

- Advertisement -

خیال رہے گزشتہ کے آخری ہفتے سے گلستان جوہر میں چاقو بردار شخص نے 12 سے زائد خواتین پر تیز دھار آلے سے وار کے زخمی کردینے کے بعد سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے جب کہ ملزم کسی چھلاوا کے مترادف تاحال پولیس کو چکما دینے میں کامیاب ہے.

 یہ پڑھیں : گلستان جوہر، نامعلوم ملزم سرگرم، چاقو کے وار سے 6 خواتین زخمی

چاقو بردار شخص نے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے تین روز قبل گلشن جمال، نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ اور گلشن ویلفیئر سوسائیٹی میں تین گھنٹے کے دوران چھ خواتین پر چاقو سے وار کر کے پولیس کو پریشانی میں مبتلا کردیا اور پولیس تحقیقات کا دائرہ کار گلستان جوہر کے علاوہ دیگر علاقوں تک پھیلانے پر مجبور ہوئے.

 اسی سے متعلق : کراچی، چاقو کے وار سے ایک اور خاتون زخمی، تعداد 7 ہوگئی

دوسری جانب کراچی پولیس کے ایسٹ زون نے گلستان جوہر کے اطراف 600 سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کیا ہے جب کہ ایک ایس ایس پی، 5 ایس پیز کے زیرنگرانی ٹیمیں تیار ہیں جس میں 8 ڈی ایس پیز اور 12 ایس ایچ اوز بھی ٹیموں میں شامل ہے.

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ ملیر زون کی ٹیم بھی تشکیل کردہ ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہے جس میں میرے ماتحت 5 ایس ایچ اوز روز ڈسٹرکٹ ایسٹ جا رہے ہیں چھرا مار کی گرفتاری کے لیے افسران مل کر کام کر رہے ہیں.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں