ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ملک کوخونی انقلاب سے بچانا ہے تو اورنج انقلاب لانا پڑے گا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت نےاجازت دی تو اورنج لائن منصوبے پر دن رات ایک کردیں گے اور پاکستان کی ستر سالہ تاریخ کی کا منفرد منصوبہ ہے.

وہ ساہیوال کول منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کا پشاورمیٹرو منصوبہ نہ بن سکا تو وہ اورنج لائن پرعدالت میں چلے گئے عدالتی حکم کے جس دن اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوگا اس دن اورنج شرت پہنوں گا.

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول منصوبے کو جلد مکمل کرانے کے لیے چینی کمپنی کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا، عوام ترقی کے مخالفین کو پہچان چکے ہیں اور میٹرو بس کو نیازی صاحب نے جنگلہ بس قرار دیا تھا اور پھر خود پشاور میں میٹرو بس بنانے لگے.

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی منصوبوں کو روکا گیا تو خونی انقلاب آئے گا اور ہر چیز کو بہالے جائے گا اور اگر خدانخواستہ تحریراسکوائر جیسا احتجاج پاکستان میں بھی آسکتا ہے.

شہبازشریف نے کہا کہ مٹھی بھرنام نہاد اشرافیہ اور پی ٹی آئی نے عظیم منصوبے میں رکاوٹ ڈالی منصوبے میں عارضی رکاوٹ سے ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہےعام آدمی کے لیے منصوبے میں رکاوٹ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے نے ڈالی اور ڈینگی آتا ہے تو یہ پہاڑوں پرچڑھ جاتے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ اورنج لائن 2018 سے مکمل ہوئی توعوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے اور جب الیکشن آئے گا تو لاہور کے لوگ منصوبے کو التوا میں رکھنے والوں کو ناکوں چنے چبوائیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں