ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہم قوم کو عمران ،مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھانا چاہتے ہیں ،طلال چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : طلال چوہدری نے کہا کہ قوم کو عمران ،مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھاناچاہتےہیں، آج ایک بیٹی والدہ کو بیماری میں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بیٹی والدہ کو بیماری میں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہورہی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے نوازشریف کے آنے سے کچھ لوگ پریشان تھے، مریم نوازکے آنے کے بعد انتہائی پریشان ہیں ، سرپرائز ملتے رہیں گے ،قوم کو فرق دکھانا چاہتے ہیں، کون تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوتاہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ اصولوں کی بات کرنیوالاوہ اشتہاری عدالتوں سے بھاگتا ہے، مشرف نے بھی بہانہ بنا کر قوم کا مذاق اڑایا، ہم قوم کو عمران ، مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھاناچاہتےہیں۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری ناقابل ضمانت وارنٹ معمول کی بات ہے ، کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا نہیں گیا بلکہ انھوں نے نیب کے لوگوں کو بلا کرخود گرفتاری دی۔


مزید پڑھیں :  نوازشریف پہلےبھی وزیراعظم تھے پھروزیراعظم بنیں گے ،طلال چوہدری


اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آمروں کی آئین میں ترامیم ن لیگ ہی ختم کرے گی ، آمر کی گئی ترمیم کوکل جمہوری طریقےسےنکال دیا، کوئی ایسی ترمیم نہیں کی جو دیگرممالک میں نہ ہو۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، جو قانون اورجمہورسے آئے اسے کوئی نہیں روک سکتا، روکنے والے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے، وہیں سیاست کرینگے جس کی قیادت بھی ن ہو اورپارٹی بھی ن ہو۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں