اشتہار

اقتصادی نوبیل پرائز امریکی معیشت دان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے ماہر معیشت رچرڈ تھلر کو معیشت اور نفسیات کے درمیان تعلق پر کام کرنے اور معیشت کی دنیا پر انقلابی تبدیلیاں لانے پر نوبیل انعام سے نوازا گیا.

تفصیلات کے مطابق معیشت کے نوبیل انعام کے لیے امریکا کے ماہر معیشت رچرڈ ٹیلر تھلر کو منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے پہلی بار نفسیات اور معیشت کے درمیان تعلق پر کام کیا۔

جیوری کا کہنا ہے کہ رچرڈ کی تحقیق نے بتایا کہ انسانی مقاصد، منظم طریقے سے انفرادی فیصلوں اور مارکیٹ کے نتائج پر کیسے اثرانداز ہوتا ہے، ” اور محدود عقلیت، سماجی ترجیحات، اور خود کو کنٹرول کرنے کی کمی معیشت پر کیا تبدیلیاں لاتی ہیں۔

- Advertisement -

جیوری کا مزید کہنا تھا کہ رچرڈ تھلر کے تجرباتی نتائج اور نظریاتی انفراسٹرکچر نے بتایا کہ انسانی رویے کی معیشت کے نئے اور تیزی سے توسیع کے میدان کو پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جس میں اقتصادی تحقیق اور پالیسی کے بہت سے شعبوں پر گہرے اثرات ہوں گے.

نوبیل انعام ملنے پر رچرڈ ٹیلر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جیوری کمیٹی سے بات کرتے ہوئے معیشت کا نوبیل انعام ملنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے ازرائے تفنن کہا کہ نوبیل انعام کے بعد اب میں اپنی کولیگ اور 2013 کی نوبیل انعام یافتہ پروفیسر فامہ کو صرف فامہ کہہ کر پکار سکوں گا۔

خیال رہے بہتر سالہ رچرڈ ٹیلر شگاگو یونیورسٹی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انسانی نفسیات کا معیشت پر اثرات پر تحقیقی کام کیا ہے جس سے معیشت کی دنیا میں انقلابی تبدیلیاں آئیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں