حیدرآباد : وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے،ہمارے اچھے کاموں میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ایک کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیم کی بہتری سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا.
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی پرالیکشن میں جائے گی اگر ہم غلط کام کر رہے ہیں تو اس کی نشاندہی کی جائے لیکن پروجیکٹس کی تکمیل میں رخنے نہ ڈالے جائیں.
انہوں نے کہا کہ میں اختیارات اور پیسے کا رونا نہیں روتا بلکہ ساری توجہ کام پر مرکوز رکھتا ہوں اس لیے میں کام کرتا رہوں گا اور اکتوبر سے فروری تک کراچی میں ترقیاتی کام مکمل ہوجائیں گے.
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خصوصی توجہ سے کراچی اور حیدر آباد میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے اور آئندہ چند ماہ بعد ان دونوں کی شہر کی شکل یکسر طور پر تبدیل نظر آئے گی.
انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد سے ووٹ لینے والوں نے اپنے علاقوں کے لیے کیا کام کیا ہے ؟ بلکہ ان لوگوں نے دونوں شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔