ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر سمیت 9 رہنما گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : شیخ حسینہ واجد حکومت کی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، امیر جماعت مقبول احمد اور سیکرٹری جنرل سمیت نو رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جماعت اسلامی کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں۔ کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں مقبول احمد سمیت9افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کرلیا۔

گرفتارافراد میں سیکریٹری جنرل شفیق الرحمان بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جماعت اسلامی کے گرفتار مزید قائدین کا بھی اس ٹربیونل کے ذریعے ٹرائل کی کوشش کی جائے گی۔


مزید پڑھیں :  جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی


خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان سے محبت کی پاداش میں جماعت اسلامی کی سینئر قیادت کو پہلے ہی پھانسیاں دی جا چکی ہیں، جماعت اسلامی نے گرفتاریوں پر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2010ء میں 1971ء کے جنگی جرائم کی خصوصی عدالت قائم کی تھی، جس میں اب تک جماعت اسلامی کے پانچ رہنماؤں سمیت چھ افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں