لندن : مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کا پہلا سیسشن مکمل ہو گیا ہے جس پر ایک ایک دعاگو کے شکر گذار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں کینسر کے مرض سے نبرد آزما کلثوم نواز کی پہلی کیمو تھراپی مکمل کر لی گئی ہے اور ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم کیمو تھراپی کے مزید سیشنز کا فیصلہ کچھ ضروری رپورٹس اور طبیعت کو دیکھ کر کیا جائے گا.
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امی کی پہلی کیمو تھراپی ہو چکی ہے جس کے لیے پوری قوم کی دعاؤں پر سب کی شکر گذارہوں.
خیال رہے بیگم کلثوم نواز کو آج صبح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی پہلی کیمو تھراپی ہونی تھی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے شوہر سابق وزیراعظم نواز شریف بھی موجود تھے.
In sickness & in health …….
A solemn vow. pic.twitter.com/gbnDmb9gRy— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 10, 2017
یاد رہے کہ کلثوم نواز حلق کے کینسر میں مبتلا ہیں اور اس وقت علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں بھی حصہ نہیں لیا.
اس وقت کلثوم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر نواز شریف اور صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز موجود ہیں جب کہ صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر نیب ریفرنس کا سامنا کرنے پاکستان میں موجود ہیں.