جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اس وقت ملک جمہوریت کےلیےخطرہ مسلم لیگ ن ہے‘ شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن تاخیری حربےچاہتی ہےاوراحتساب عدالت میں پیش آنے والا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس بھی ان کی اوروزرا بھی ان کے ہیں، یہ نہیں چاہتےعدالتی کارروائی آگے بڑھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارنے بھی کل کہا محاذ آرائی شریف خاندان کےمفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دودھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، ایک دھڑا کہتا ہے محاذآرائی نہ کریں اوردوسرا کہتا ہے ڈٹ جاؤ اور لیگی وزرا اور رہنما کنفیوژن کا شکارہیں کہتےہیں ہم کیا کریں۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایک مسلم لیگ نواز پاکستان اور ایک مسلم لیگ نواز لندن ہے، وزرا آخرکس کی سنیں اور کیا کریں تذبذب کےشکارہیں۔


احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے 19اکتوبرتک ملتوی


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کوبچانےکے لیے جمہوریت کوداؤ پرلگایا جارہا ہے،اس وقت ملک جمہوریت کے لیےخطرہ مسلم لیگ نوازہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے نظام لپیٹ دیاجائےتاکہ یہ سیاسی شہید بنیں لیکن پاکستان تحریک انصاف ایسا کسی صورت نہیں ہونےدی گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جمہوری ملکوں میں ایسی روایت نہیں ہوتی کہ ججزکیس چھوڑدیں، جمہوری ملک میں وزیراعظم پرالزام لگتا ہےتو وہ عہدہ چھوڑدیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججزکوکام کرنےنہیں دیا جارہا، پراسیکیوٹرکوزدوکوب کیا جارہا ہے، چیئرمین نیب کے لیے ایک امتحان ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں