ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، خالی مکان سے اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے دو مقامات سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، منگھو پیر سے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے قانون کے رکھوالے محترک ہوگئے، جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

ناظم آباد میں رینجرز نے خالی مکان میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحے میں پانچ دستی بم، تیس بور کی بارہ پستول، ڈیٹو نیٹرز اور مختلف اقسام کے دو سو اٹھارہ راؤنڈز شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ رینجرز نے میمن گوٹھ میں کارروائی کرکے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم بھی گرفتار ہوا ہے۔ برآمد اسلحے میں چار ایس ایم جی، دو تیس بور کے پستول، ایک ایم سکسٹین رائفل ،ریپیٹر ،سیون ایم ایم رائفل ،اکیس میگزین اورآٹھ سو اکیانوے راؤنڈز شامل ہیں۔

علاوہ ازیں منگھوپیر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔ ملزم سے تیس بور کا پستول اور پانچ راؤنڈز اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر عامر عرف کالا ساکران میں روپوش تھا جس کو منگھو پیر بند مراد کے قریب سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں