اشتہار

بلوچستان: پہلی بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر خاتون تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وکیل صابرہ اسلام کو بلوچستان کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر خاتون کو تعینات کردیا گیا ، صابرہ اسلام کا تعلق کوئٹہ سے ہے وہ 2009 سے وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں،کریمنل ‘ سول اور متعدد فیملی کیسز کی پیروی کرچکی ہیں اور اب 6 اکتوبر کو انہیں بلوچستان کی پہلی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، اس تاریخی اعزاز پر صابرہ اسلام نہایت خوش ہیں۔

- Advertisement -

صابرہ اسلام ایڈووکیٹ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رکن اور پاکستان وویمن لائرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی صدرہونے کے ساتھ سیاست میں بھی سرگرم ہیں، صابرہ اسلام کے مطابق وکالت کے دوران انہیں کافی مشکلات درپیش ہوئیں تاہم ان کا گھرانہ وکالت سے وابستہ ہونے کے باعث وہ ان مشکلات کا سامنا کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

بلوچستان کی پہلی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا ماننا ہے کہ ماضی کی نسبت اب خواتین کے حوالے سے بلوچستان کے قبائلی معاشر ے میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

موجودہ دور حکومت میں اہم عہدوں پر خواتین کی یہ چوتھی تعیناتی ہیں، راحیلہ حمید خان درانی کو اسی دور میں پہلی اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور پہلی قائمقام خاتون گورنرہونے کا اعزاز حاصل ہوا، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے عہدوں پر بھی خواتین تعینات ہیں۔

ان خواتین کا اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دینا آئندہ والی نسل کیلئے حوصلہ افزا اور بلوچستان میں صنفی مساوات کی جانب اہم پیشرفت ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں