پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاٹا،بلوچستان کےطلبا کومفت تعلیم فراہم کرنےکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاٹا اور صوبہ بلوچستان کے طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جس سے فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں کے طلبا بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے انگریزی زبان وادب میں عصرحاضر کے رجحانات کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا اور صوبہ بلوچستان کے طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنی تاریخ میں اس سے قبل کبھی کسی پورے علاقے کے رہنے والوں کے لیے مفت تعلیمی پالیسی متعارف نہیں کی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی اس پالیسی سے یقیناًً فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں کے طلبا بھرپور فائدہ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 13 لاکھ سے زائد طلبا وطالبات کو تعلیم وترتبیت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹرشاہد صدیقی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگریزی زبان کو آسان اور فہم بنانے کے لیے زبان کے موضوعات کےحدود کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات کے نتیجے میں یونیورسٹی نے ریسرچ جرنل کی اشاعت اور کانفرسز کے انعقاد کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں