لاہور : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے اور مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہی ہے اگر خدانخواستہ ملک میں کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دارنوازشریف ہوں گے.
وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملک کو نہیں چلا رہے ہیں بلکہ اب بھی کارِ حکومت کسی اور کے ہاتھ میں ہے.
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ لاقانونیت کی فضامیں ملک شدید بحران کا شکار ہے عدلیہ پرحملہ ہو رہے ہیں اور شکر ہے یہ نیب جج کو اٹھا کرنہیں لے گئے ان کا بس چلے تو یہ بھی کر گذریں.
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو فوج اورعدلیہ کی تضحیک کا ایجنڈا ملا ہے جس کے تحت اہم اداروں کی تضحیک کی جارہی ہے اور گینگ آف 5 اور ان کے قریبی عجیب فضا پیدا کر رہے ہیں اس طرح ملک نہیں چلتا.
یہ پڑھیں : براہ راست سرمایہ کاری میں 150 فیصد اضافہ ہوا، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ و فوج کے ساتھ ہے، اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو شکست کا سامنا ہوگا، پاکستان سے کوئی بڑا نہیں آج جو ہو رہا ہے وہ ملک کے خلاف ہے.
شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت کو اصل خطرہ جمہوریت سے ہے اور حکومت جمہوریت کوزندہ رکھنےکی شرط پوری نہیں کررہی اس لیے کرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے کیوں جتنی دیر ہوگی اتنا ہی ملک کا زیادہ نقصان ہوگا.
یہ بھی پڑھیں : پنڈی کا شیطان آصف غفور کا ترجمان بننے کی کوشش کرتا ہے، رانا ثناء
انہوں نے کہا کہ جن پر فرد جرم عائد ہو وہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیٹھے ہوتے ہیں اس سے بڑھ کر اس ملک کے ساتھ کیا المیہ ہوسکتا ہے ؟ یہ ایک سنگین مذاق ہے جو جمہوریت کے نام پر کیا جا رہا ہے.