جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سڑک پہ بچے کی پیدائش، ایم ایس رائے ونڈ اسپتال اور گائنا کولوجسٹ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر سڑک پر بچے کی پیدائش پر رائے ونڈ اسپتال کی گائناکولوجسٹ اور ایم ایس کو معطل کر کے اسپتال کا انتظام نجی یونیورسٹی سے لے کر صوبائی حکومت کو دے دیا.

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے رائے ونڈ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عامر اور گائنا کولوجسٹ ڈاکٹرعاصمہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا ہے.

صوبائی وزیر پنجاب نے نجی میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بھی فارغ کردیا ہے جو کہ اسپتال کا انتظام چلا رہی تھی اور جاری کردہ نئے حکم کے تحت اب اسپتال کا انتظام صوبائی حکومت کو تفویضں کردیا گیا ہے علاوہ ازیں لاپرواہی اور غفلت برتنے پر گائناکولوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ سے 60 ہزار روپے بہ طور جرمانہ بھی لیا جائے گا.

ایم ایس رائے ونڈ اسپتال ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ مریضوں کی بے لوث خدمت کرتے ہیں تاہم آج اسپتال آنے والی حاملہ مریضہ کی آمد کا علم نہیں تھا اور ابھی اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار کا تعین ہونا باقی ہے چنانچہ کوئی بھی عجلت میں کیا گیا فیصلہ مناسب نہ ہوگا اس لیے ہمیں تحقیقات کا وقت دیا جائے.

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے کہا کہ اس نااہلی کے ذمہ دار ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عامر ہی ہیں اگر حاملہ عورت کی آمد کے وقت کوئی لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھیں تو ایم ایس کو چاہیئے تھا کہ فون کر کے کسی بھی داکٹر کو بلا لیتے۔

خیال رہے آج صبح رائے ونڈ اسپتال میں ڈلیوری کے غرض سے آنے والی حاملہ خاتون نے لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف و سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث اسپتال سے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا جس کی خبر نشر ہونے پر متعلقہ محکمہ نے سخت کارروائی کی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں