تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مالٹا:خاتون صحافی کا قتل،ایف بی آئی تحقیقات میں شامل

مالٹا : پاناما پیپرزکے ذریعے وزیراعظم کی کرپشن بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ایف بی آئی بھی تحقیقات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما پیپرز میں وزیراعظم اوران کے ساتھیوں کے کرپشن کا انکشاف کرنے والی خاتون صحافی ڈیفنی گیلیزیا کے قتل کی تحقیقات میں ایف بی آئی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے خاتون صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قراردیا۔

مالٹا کے دارالحکومت ویلیٹا میں مرکزی عدالت کے باہر سیکڑوں افراد نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اورڈیفنی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ڈیفنی کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو بیس ہزاریورو کا انعام دینے اعلان کیا ہے۔


مزید پڑھیں : پاناما پیپرزمیں مالٹا کے وزیراعظم کی کرپشن بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی ہلاک


یاد رہے کہ گذشتہ روز پاناما پیپرز میں مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکٹ اوران کے ساتھیوں کی کرپشن کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی اور بلاگر ڈیفنی گیلیزیا کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں تھیں۔

ڈیفنی گیلیزیا کی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کیا تھا، جو انکے گاڑی میں بیٹھتے ہی پھٹ گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیفنی نے حال ہی میں کرپشن کے حوالے سے مضمون تحریر کیا تھا، جس میں انھوں نے وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کی آف شورکمپنیوں کے ذریعے مالٹا کے پاسپورٹس کی مبینہ فروخت اورآذربائیجان حکومت سے رقم کی وصولی منظرعام پرلائی تھیں۔

پاناما لیکس کے حوالے سے ڈیفینی کو ون وومن وکی لیکس کے نام سے یادکیا جاتا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -