اسلام آباد: ججز اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی مہم چلانے پر مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ججز اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی مہم چلانے پر مریم نواز کے میڈیا سیل کا اہم کارکن انور عادل تنولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم انور عادل تنولی راولپنڈی کا رہائشی ہے، گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی، ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
ملزم انور عادل تنولی کی رہائی کے لیے اہم حکومتی شخصیات کا ایف آئی اے حکام پر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
یہ پڑھیں: سوشل میڈیا پر دشمن قوتیں انتشار پھیلا رہی ہیں، روک تھام کی جائے، احسن اقبال
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن قوتیں انتشار پھیلارہی ہیں روک تھام کی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے دہشت گردوں کا طلباء تک بآسانی رسائی حاصل کرنا ہے جس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے۔