ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کسی کی جاگیر نہیں، کوئی نہیں نکال سکتا، سلمان مجاہد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی کی جاگیر نہیں بلکہ مظلوموں کی جماعت ہے، مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ متحدہ کی قیادت بتائے کہ انہوں نے کون سی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر میرے خلاف کارروائی کی کیونکہ پارٹی میں کوئی ڈسپلنڑی کمیٹی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کو مجھے تنظیم سے نکالنے کی مضبوط وجہ بتانی ہوگی کیونکہ میں سچ بولتا ہوں اور اسی وجہ سے کچھ لوگ ذاتی عناد کی بنیاد پر مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ والد بیمار ہیں اُن کے صحت یاب ہوتے ہی کارکنان کے سامنے اصل حقائق رکھوں گا۔

پڑھیں: متحدہ پاکستان نے سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

دریں اثناء متحدہ کی قیادت نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا مرتکب پانے پر سلمان مجاہد کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی اور کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ رکن قومی اسمبلی سے کوئی رابطہ نہیں رکھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں