اشتہار

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پانچ ممالک کے دورے کے آغاز پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ، آج سعودی عرب پہنچیں گے، وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن ریاض میں سعودی حکام سے مذاکرات کریں گے، جس میں سعودی قطر تنازع سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے جبکہ عراقی اور سعودی حکام کی کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امریکی وزیرخارجہ پاکستان سمیت قطر،بھارت اورسوئٹرزلینڈ بھی جائیں گے۔

- Advertisement -

دورہ پاکستان میں ریکس ٹلرسن پاکستانی سول اورعسکری قیادت سے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کریں گے جبکہ  خطے کے امن کے لئے خطرہ بننے والے دہشتگردگروپوں کیخلاف مشترکہ ایکشن پربھی بات کی جائیگی۔

امریکی وزیرخارجہ قطر اور بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔


مزید پڑھیں : افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ، ریکس


یاد رہے چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، مستحکم افغانستان میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہے، طالبان کے لیے واضح پیغام ہے امریکا افغانستان سے کہیں نہیں جارہا۔

ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر اس وقت شدید کشیدگی ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، پاک بھارت سرحد کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں