نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل علاقائی اورعالمی امن کے لیے ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سےمتعلق مباحثےمیں پاکستان کی سفیر نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کےلیے مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلے پرعدم توجہی فلسطینیوں سےغداری کے مترادف ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسرائیلی غیرقانونی تعمیرات اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی یکطرفہ تبدیلی قبول نہیں ہے۔
بھارت نے رواں سال 1137 بارسرحدوں پربلا اشتعال فائرنگ کی‘ ملیحہ لودھی
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یکطرفہ تبدیلی رکنی چاہیے، یکطرفہ تبدیلی اربوں مسلمانوں کواشتعال دلانےکا باعث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ القدس شریف آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت طے ہوا تھا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ الفتح اورحماس میں مفاہمت سنگ میل کا درجہ رکھتی ہے، الفتح اورحماس میں مفاہمت سے مثبت رجحان پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادی اس مثبت رجحان کوبرقراررکھے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ عراق کے مسئلے کا حل متحدعراقی ریاست میں ہی ڈھونڈا جانا چاہیے جبکہ شام میں دیرپا امن مقامی قیادت کےتحت سیاسی عمل سے ممکن ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ یمن میں سفارت کاری بڑھانے،لاکھوں افراد کوامداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری امن کے لیے کوششوں کا آغازمشرق وسطیٰ سے کرے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔