لاہور : سہارے سے چلنے والے کبڈی کا بوجھ اٹھائیں گے، چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے، انتخاب چار سال کیلئے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں کبڈی کے کھیل کے فروغ اور کبڈی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے انتخابات ہوئے۔
انتخابی نتائج کے بعد چوہدری شجاعت حسین کو اکثریتی ووٹوں سے فیڈریشن کا چئیرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ شافع حسین فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، کبڈی فیڈریشن کے مطابق عہدیداروں کا انتخاب چار سال کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کبڈی وہ کھیل ہے جس میں جوش جسمانی پھرتی، دماغ کی تیزی اور بھرپور ہوش کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں تو گنگا الٹی ہی بہنے لگی۔
مزید پڑھیں: نوازشریف پراللہ کا عذاب نازل ہوا، چوہدری شجاعت حسین
کبڈی کے کھلاڑیوں کو وہ سنبھالیں گے جو خود سہارے سے چلتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کبڈی کے کھلاڑیوں کے معاملات پر باریک بینی سے نظر رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے کوشاں
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب اکھاڑے میں کھلاڑی جذبہ دکھائیں گے یا چوہدری شجاعت کا انداز اپنائیں گے۔ یہ وقت ہی بتائے گا اور کبڈی کا مستقبل کیا ہوگا یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے؟