اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج ‘ 70 طلبہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل میں خلل ڈالنے اوراحتجاج کرنے والے 70 طلبہ کو پولیس نے گرفتارکرکےمختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل سولہ روز معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا، آج بھی طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کی گئی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 70 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی میں صورت حال قابو میں ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا طلبہ نے تدریسی عمل روکنے کی کوشش کر رہے تھے، طلبہ کو تدریسی عمل معطل کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل قائد اعظم یونیورسٹی میں دو ہفتوں سے جاری طلبہ کا احتجاج مذاکرات کامیاب ہونے پرختم ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے پیش کیے جانے والےمطالبات میں سے ایک کو مانتے ہوئے فیسوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں