جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس 2.26 کی خطرناک حد تک پہنچ گیا‘ قومی ایئرلائن کے یورپی یونین میں پروازوں پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا جو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

سافا کے ریمپ انسپکشن کی جانب سے متعدد بار پی آئی اے کے طیاروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پی آئی اے کے ناتجربہ کار نئی انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

کہا جارہاہے کہ ریٹنگ میں اگر اسی طرح اضافہ ہوا تو یورپ جانیوالی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے‘ خیال رہے کہ یہ ریٹنگ 1 ہونی چاہیے یعنی پاکستان کی ریٹنگ 1.26 زیادہ ہے۔

- Advertisement -
سافا کے اصول وضوابط کا عکس

پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ*

دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی 2.26ریٹنگ دو ہفتے قبل تھی‘ اس کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سافا کی جانب سے کوئی وارننگ لیٹر موصول نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ اور نو کے درمیان پی آئی اے کے طیاروں پر یورپی ممالک میں پابندی عائد ہوچکی ہے۔ماہر ایوی ایشن کے مطابق طیاروں کے انڈیکس کا تیزی سے بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پی آئی اے جس سے سالانہ 5ملین سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں ‘ ان کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ  پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر 2017 کو نیو یارک اسٹیشن کا فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا‘ جس کے سبب قومی ایئرلائن کا نیویارک سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں