تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودیہ میں دبئی جیسا شہر جسے مصر، اردن اور افریقہ سے منسلک کیا جائے گا

ریاض : سعودی عرب نے ساحل سمندر پر ایک شہر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جسے ایک طویل پل کے ذریعے مصر، اردن اور افریقہ سے ملایا جائے گا، دو براعظموں کو جوڑنے والا اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ مستقبل کو بدل دے گا.

اس منصوبے کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ وژن 2030 کا حصہ ہے جو سعودی عرب کی حیثیت کو مزید مستحکم بنے گا اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں 500 ارب ڈالرز کی لاگت سے نیا شہر تعمیر کیا جائے گا جو آزاد اور خود مختار حیثیت میں کام کرے گا اور جس کا حکومتی ڈھانچہ سعودی حکومتی ڈھانچے سے بالکل مختلف ہوگا.

انہوں بتایا کہ نیوم نامی منصوبے کی تکمیل مقامی اور بین الااقوامی سرمایہ کاروں کی اعانت سے ایک خود مختار ویلتھ فنڈ کا قیام عمل لایا گیا ہے جس سے 500 ارب ڈالر سے زائد رقم کی لاگت سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور جس کا نظم و نسق ایک آزاد اور خود مختار باڈی چلائے گی.

ولی عہد کے مطابق اس شہر کو ایک پل کے ذریعے مصر، اردن اور افریقہ سے ملا دے گا، یہ شہر دبئی کی طرز پر قائم کیا جائے گا جہاں روایتی اقدار کی کوئی جگہ نہیں ہو گی اور سرمایہ کاروں کو ٹیرف سے استثنیٰ سمیت دیگر مراعات بھی حاصل ہو گئیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -