نئی دہلی : ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران بھارت میں اسٹیڈیم کی دیکھ بحال اور پچ تیار کرنے والا ملازم میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیا ہے جسے بھارتی بورڈ نے معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا ہے
اس بات کا انکشاف ایک صحافی نے اسٹنگ آپریشن میں کیا جب وہ سٹہ باز کے روپ میں گراؤنڈ اسٹاف سے ملے اور اسے خریدنے کی کوشش کی جس پر اسٹیڈیم کیوریٹر نہ صرف یہ کہ راضی ہوگیا بلکہ بکیز کے بھیس میں موجود صحافی کو من پسند وکٹ بنانے کی بھی پیشکش کردی
بھارتی نشریاتی ادارے کے ایک صحافی نے اپنی خفیہ رپورٹ کے لیے سٹہ باز کا روپ دھار کر پچ تیار کرنے والے ملازم کے پاس پہنچ گئے اور اسے پیسوں کام لالچ دے کر پچ کے راز بتانے کو کہا جس پر پچ کیوریٹر نے رضا مندی ظاہر کردی اور رقم کے عوض پچ معلومات بیچ دیں
اسٹنگ آپریشن کی خفیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکات ہے کہ پچ تیار کرنے والے ملازم سلگاونکر نے آئی سی سی کے قوانین کے برخلاف بکیز کے بھیس میں موجود صحافی کو نہ صرف یہ کہ پچ کا معائنہ کروایا بلکہ من پسند وکٹ بنانے کی بھی یقین دہانی کرادی اور صحافی سے پیسے اینٹھ لیے
صحافی نے اسٹنگ آپریشن کے درمیان بنائی گئی خفیہ ویڈیو کو نشر کیا تو پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیوریٹر کو معطل کردیا ہے جب کہ آئی سی سی کا کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا ہے اور اس حوالے سے جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت بھارت میں سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے جہاں پونا اسٹیڈیم میں بھی میچ ہونا تھا جس سے قبل ہی صحافی نے اسٹنگ آپریشن کر کے میچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔