کراچی : رینجرز نے کراچی میں بڑی کارروائی کرکے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا، گروہ کا سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے لئے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، رینجرز نے کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ آٹھ افراد پر مشتمل ہے، گروہ سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔ گرفتار گروہ بینک ڈکیتیوں ،اے ٹی ایم اور پمپ اسٹیشنوں پر لوٹ مار کرتا تھا۔
ملزم جہان داد جیڈی دس سال سے ڈکیت گروہ کی سرپرستی کررہا تھا، ملزم اس کے علاوہ وال چاکنگ، فائرنگ اور ہڑتالوں کے دوران بازار بند کرانے میں بھی ملوث رہا ہے۔
مزید پڑھیں: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کے 8 دہشت گرد ہلاک
اس کے علاوہ ملزم ساتھیوں کو اسلحہ فراہم کرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کیلئے بھیجتا تھا، ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔