اسلام آباد : عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں سابق چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
اسپیشل جج نے ظفرحجازی کو فرد جرم کے نکات پڑھتے ہوئے بتایا کہ آپ پرچوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ الزام ہے، آپ نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کے لیے ماتحت افسران پر ڈباؤ ڈالا۔
سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے فرد جرم عائد کرنے پرصحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کے حوالے سے ہمارے پاس گواہ موجود ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ ہوئی ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا
یاد رہے کہ رواں سال 21 جولائی کو چو ہدری شوگرمل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔