کراچی : سندھ رینجرز نے اورنگی ٹاؤں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں.
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے خلای پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں جو کہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونی تھی.
ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شر پسند عناصر نے دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کرنا تھا اور شہر میں بد امنی پھیلانا مقصود تھا جسے رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا.
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے اسلحے میں 10 ایس ایم جی اور جی تھری رائفل، 4 بارہ بور پمپ ایکشن، 12 بور رپیٹر،2 آٹھ ایم ایم رائفل، 6 سیون ایم ایم رائفل، 3 تیس بور اور نائن ایم ایم پستول جب کہ 25 میگزین، 640 راؤنڈز بھی شامل ہیں.
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے امن کو تباہ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا اور کسی کو شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔