واشنگٹن : امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کام کرکے پاکستان اپنے مفادات حاصل کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزنے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان میں تمام معاملات پرگفتگو ہوئی، سویلین اورفوجی قیادت سے صاف گوئی پرمبنی مذاکرات کیے۔
ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان امریکی حکمت عملی سے طالبان کو مذاکرات کی جانب لاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا نے کہا کہ شدت پسند تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے، امریکہ جیتنے نہیں دے گا۔
پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
ایلس ویلز نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اور امریکہ نے مل کر بہت کچھ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کام کر کے پاکستان اپنے مفادات حاصل کرسکتا ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پرمنحصر ہے وہ امریکہ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں کرنا چاہتا۔
امریکہ سے جیسا بیان آئے گا، ویسا ہی جواب دیا جائےگا‘ خواجہ آصف
یاد رہے کہ تین روز قبل وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی وزیرخارجہ 16 سال بعد بھی بیس سے باہرنہ نکل سکا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔