جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایمرجنگ ایشیا کپ 2017، پاکستان میں منعقد کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی بہادری کی بدولت آج ملکی میں کرکٹ کا تاریخی دن ہے، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایمرجنگ ایشیا کپ 2017 پاکستان میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین تیسرے ٹی ٹوینٹی سے قبل دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کےصدور اور کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ 2107 پاکستان میں ہوگا، نجم سیٹھی

اس موقع پر نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کےصدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہادری کی بدولت آج پاکستان کے لیے کرکٹ کا تاریخی دن ہے، سری لنکن ٹیم کے کپتان پریرا پاکستان آنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں ہونے والے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، افغانستان اور سری لنکن ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان کرکٹ میں ہمارا بڑا بھائی ہے، پیچھے نہیں دیکھ سکتے، صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ

 سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا کہ تمام لیول کی ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر سمجھتے ہوئے اعلیٰ سطح رابطوں کے بعد پاکستان آمد کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرکٹ سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کرکٹ میں ہمارا بڑا بھائی ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے  کہ کرکٹ میں بہت پیچھے رہ جائیں۔

سماتھی پالا نے کہا کہ پرامن ماحول کے لیے ہرکسی کو کھیل کے میدان آباد کرنا ہوں گے، ہمارے کھلاڑی پاکستان آکر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں اور خوش بھی ہیں۔

مکمل پریس کانفرنس


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں