مظفرگڑھ : صوبہ پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے متاثرہ ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں زہریلی لسی پینے سے 10 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی جس کے نتیجے میں جاں افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق تین روز قبل علی پور کے علاقے دولت پور میں زہریلی لسی پینے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، آج زہریلی لسی سے متاثرہ 10 سالہ بچی دوران علاج جان کی بازی ہار گئی۔
زہریلی لسّی پینے سے13افراد کی ہلاکت کا معمہ حل، دلہن سمیت3 گرفتار
خیال رہے کہ نئی نویلی دلہن آسیہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر سسرالیوں سے انتقام لینے کے لیے دودھ میں زہر ملایا تھا۔
آرپی او ڈی جی خان سہیل تاجک کے مطابق دلہن آسیہ اپنے چچا زاد شاہد سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس میں ناکامی پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی، اس کارروائی میں اس کے ساتھ شاہد اوراس کی ممانی بھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ پولیس نے دہشت گردی، قتل ودیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے آسیہ بی بی شاہد اوراس کی ممانی زرینہ مائی کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔