اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اگلے برس ہونے والے تیسرے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کروانے پر غور کر رہا ہے، تو کیا فائنل کراچی میں ہوگا؟ جس پر نجم سیٹھی نے جواباً ٹوئٹ کیا، ’درست‘۔

نجم سیٹھی کا یہ جواب خاصی حد تک مبہم ہے تاہم ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ چند دن قبل نجم سیٹھی کراچی آئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں