جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آپریشن ردالفساد، 16 افراد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور پنجاب میں تازہ کارروائیاں کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد، ہتھیار اور بارودی سرنگیں برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد، ہتھیار اور بارودی سرنگیں برآمد کیں۔

پڑھیں: آپریشن ردالفساد :14غیرملکی گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد اور لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں، سہولت کاروں اور اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار، دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور منشیات برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے دہشت گردوں، اُن کے سہولت کارروں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ کرنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں