لاہور : سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی یاتری دو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کے پانچ سو اڑتالیسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے، بھارتی سکھ یاتری دو خصوصی ٹرینوں میں واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سردار گرومیت سنگھ جتھہ لیڈر اپنے گرو کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی خاتون سکھ یاتری کی آنکھیں بھر آئیں، چار نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے بھارتی یاتریوں کو دو ہزار چھ سو تیس ویزے جاری کئے گئے۔
سکھ یاتری پاکستان آنے پر نہ صرف خوش اور پر جوش دکھائی دے رہے ہیں،بلکہ سیکیورٹی کی صورتحال سے بھی مطمئن ہیں۔
صدیق الفاروق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آنے والے لوگوں کو بغیر ویزے کے آزادانہ آمد و رفت کی اجازت ہونی چاہیے۔
پاکستان میں سکھ یاتریوں کے قیام کے لیے کڑے حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں اپنے دس روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری پانچ اکتوبر کو حسن ابدال اور سات نومبر کو ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے اور مقدس مقامات کی زیارت کریں گے، اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد گیارہ نومبر کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔