لاہور : پی ایس ایل تھری کا پلئیرز ڈرافٹ بارہ نومبر کو لاہورمیں منعقد ہوگا، ایونٹ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان سمیت تمام ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق دو ایڈیشنز کی شاندار کامیابی کے بعد اب پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اور بھی شاندار ہوگا، اس بار پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت سے مقابلے مزید رنگین ہوں گے۔
پی ایس ایل تھری کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب بارہ نومبر کو لاہور میں کیا جائے گا، اس موقع پر پی ایس ایل کی تمام چھ ٹیمیں پلاٹینئیم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری میں ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کریں گی۔
سلور اورایمرجنگ کٹیگری میں دو دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، سپلیمنٹری میں ہر ٹیم چار کھلاڑیوں کو منتخب کرے گی۔
دوسرے ایڈیشن کی ناکام ٹیم لاہور قلندرز کی ہر کٹگیری میں پہلی باری ہے جبکہ کراچی کنگز تیسرے نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی، ملتان کو ہر کٹیگری میں کھلاڑی کے انتخاب کا موقع سب سے آخر میں ملے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ تیسرے ایڈیشن میں آسٹریلیا کے مچل جونسن اورکرس لین، ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، جنوبی افریقہ کے وائن پرنل ،کولن انگرم، عمران طاہر اور جے پی ڈومینی جبکہ نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔