تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

الیوویرا سے جوڑوں کے درد کا بہترین علاج

کراچی: بزرگوں اور نوجوان کی بڑی تعداد تیزی کے ساتھ جوڑوں کے درد کی بیماری میں مبتلا ہورہی ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تکلیف دہ بیماری کا علاج الیوویرا سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکثر لوگوں کو جوڑوں کے درد کی شکایت رہتی ہیں ، پہلے یہ بیماری صرف بزرگوں کو لاحق ہوتی تھی تاہم اب نوجوان اور بچے بھی تیزی کے ساتھ اس سے متاثر ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جوڑوں کے درد کی بیماری کی وجہ ہڈیوں کا کمزور ہونا یا وٹامنز کی کمی ہے، اس درد کو دائمی بیماری کہا جاتا ہے جس کو دور بھگانے کے لیے ہرصورت ادویات استعمال کرنی پڑتی ہے تاہم جیسے ہی ان کا استعمال روک دیا جاوے تو درد کی شدت میں اضافہ ہوجاتاہے۔

آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں الیوویرا کے پودے میں جہاں کئی بیماریوں کو دور بھگانے کی صلاحیت ہے وہی یہ پودا جوڑوں اور عرق النسا کے درد سے نجات دلوانے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں الیوویرا کے فوائد بتاتے ہوئے حکمت سے وابستہ معروف شخصیت بلقیس نے کہا کہ عام طور پر الیوویرا کھانے والے لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ انہیں السر یا پھر کوئی پیچیدہ بیماری لاحق ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب الیوویرا کا پتہ توڑا جاتا ہے تو اس میں سے پیلا تیل نکلتا ہے جسے عام طور پر لوگ خوراک کے لیے استعمال کرلیتے ہیں جبکہ یہ تیل مضرِ صحت ہے اور چیزوں کو گلانے کے کام آتا ہے۔

طریقہ استعمال

الیوویرا کا پتہ چھری کی مدد سے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور پھر اُسے اچھی طرح پانی سے دھوئیں، بعد ازاں اس کے دونوں کنارے کاٹ دیں تاکہ پیلا تیل بند ہوجائے۔

اگلے مرحلے میں اس کا چھلکا اتار کر اندر سے دیڑھ انچ کا ٹکڑا نکالیں اور اُسے نہار منہ پانی کے ساتھ نگل لیں یا پھر سوکھے الیورا کو لے کر اُس میں یہ ٹکڑا ڈالیں اور گرینڈر کی مدد سے پیس کر اسے استعمال کریں۔

الیوویرا کے فوائد بتاتے ہوئے بلقیس آپا نے کہا کہ اگر اس کے ساتھ دیسی مکھن اور گھی کا استعمال کیا جائے تو یہ موٹاپے کو دور بھگانے میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں