اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک غریب لیکن شریف خاندان اور ان کے چیلے امیر ہورہے ہیں جس کے لیے نیب سے ملک بھر میں یکساں اور بے رحم احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں.
ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، سابق صدر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور مستقبل میں شریف خاندان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا.
سابق صدر نے کہا کہ شریف خاندان دھوکادینےکیلئے وی آئی پی احتساب پر چیخیں مار رہا ہے اور شریف خاندان اختلافات کا ڈرامہ رچا کر احتساب سے بچنا چاہتا ہے جب کہ عوام شریف خاندان کی چال بازی سے واقف ہو چکے ہیں
آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نےاپوزیشن کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور تحریک انصاف کی سولو فلائٹ کا سب سے زیادہ فائدہ نوازشریف کو ہوا ہے اور اُن کا یہی طرزعمل تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے.
سابق صدر نے دعوی کیا کہ اگلا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا اور آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے کامیاب ہوں گے اور اپنی حکومت بنائیں گے اور پھر سے صوبوں کو حقوق دیں گے اور اختیار کو نچلی سطح تک منتقل کریں گے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔