ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

دورانِ میچ کپتان کی ڈانٹ کو اصلاح سمجھتا ہوں، حسن علی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ابھرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ دورانِ میچ کپتان سرفراز احمد کی ڈانٹ سے خفا نہیں ہوتا بلکہ اس سے لطف و اندوز ہوتا ہوں کیوں کہ اس ڈانٹ میں ہماری غلطیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، حسن علی کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کا دوران میچ ڈانٹ ڈپٹ کرنا ہمیں اپنی کارکردگی پر یکسوئی رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

ایک روزہ میچ کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اول نمبر پر براجمان حسن علی نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ مجھے کپتان سرفراز کا یہ انداز بہت پسند ہے میں اُن کی ڈانٹ سے پُر عزم پوتا ہوں اور مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

حسن علی نے کہا کہ ٹیم کے دیگرکھلاڑی بھی اسی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور کپتان کی ڈانٹ کو ہدایت سمجھتے ہوئے اس پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کپتان کا یہ انداز ناراضی کا اظہار نہیں بلکہ ان کا سمجھانے کا انداز ہے۔

 باصلاحیت باؤلر کا کہنا تھا کہ میں زندگی سے لطف و اندوز ہوتا ہوں اور کرکٹ میرا عشق اور جنون ہے جب کہ دوران میچ کھلاڑیوں سے ذہنی ہم آہنگی ہے اور پوری ٹیم اپنے کپتان کے ساتھ کھیل میں لطف اندوز ہوتی ہے۔

 خیال رہے کہ سرفراز احمد دوران میچ بہت متحرک نظر آتے ہیں اور وکٹوں کے پیچھے جہاں گیند پر نگاہیں جمائے رکھتے ہیں وہیں وہ کھلاڑیوں پر بھی سخت نگاہ رکھتے ہیں اور غلطی کرنے میں کھلاڑیوں کو ڈانٹتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں