جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار نیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل کئے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نئیر اقبال کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی، نیئراقبال راناکاجسدخاکی ایمبولنس کے ذریعے پاک افغان بارڈرسے لایا گیا اور خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

جس کے بعد سفارتکار کا جسد خاکی اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔

نیئراقبال رانا کی میت کی حوالگی کے وقت پاک افغان طورخم سرحد تقریباً ایک گھنٹے کے لئے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔


مزید پڑھیں : جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا  


یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی سفارتکار رانا نئیر اقبال کو کل جلال آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ جلال آباد میں قتل ہونے والے نیئر اقبال رانا پاکستانی قونصل خانے میں اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں پوری کر چکے تھے اور وطن واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔

رانا نیئر اقبال کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانےمیں تعینات کیا گیا تھا۔

دفترخارجہ پاکستان نے رانا نیئر اقبال کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی سخت کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

دفتر خارجہ نے اس واقع پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، سیکرٹیری خارجہ تہمینہ جنموعہ کا کہنا تھا کہ افغان حکام کل یا پرسوں پاکستان کو اس قتل سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں