اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کردیا جبکہ سی پیک پر امریکی تحفظات مسترد کردیے گئے۔ بھارت کا خطے میں تھانیدار کا کردار قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ کابل انتہائی اہم تھا جس میں اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کے مطابق بھارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےذریعے رسائی چاہتا ہے جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ بھارت یہ درخواست پاکستان سے کرے۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، پاکستان نے اپنے علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ بھارت کا خطے میں تھانیدار کا کردار ناقابل قبول ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔