جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گوگل پلے اسٹور پر جعلی واٹس ایپ کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: گوگل پلے اسٹور پر موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا جعلی ورژن سامنے آیا ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

گوگل پلے اسٹور پر ریڈٹ نامی آئی ڈی سے ’اپ ڈیٹ واٹس ایپ میسنجر‘ کے نام سے جعلی ورژن اپ لوڈ کیا جسے لاکھوں صارفین نے واٹس ایپ اپ ڈیٹ سمجھ کر ڈاؤن لوڈ کرلیا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ڈویلپر نے جعلی واٹس ایپ بنانے کے لیے خفیہ یونی کوڈ کا استعمال کیا اور بالکل اُسی طرح کا لے آؤٹ بنایا تاکہ لوگ اُس کی جعلی ایپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ کریں اور وہ شخص اس سے فائدہ اٹھائے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ انتظامیہ کو جب گوگل پلے اسٹور پر اپنے جعلی ورژن کی اطلاع ملی تو ترجمان نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے منع کیا، ساتھ ہی واٹس ایپ انتظامیہ نے گوگل پلے اسٹور سے درخواست کر کے یہ جعلی ایپ ہٹوا دی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کو استعمال کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جاسکے۔

پڑھیں: واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسج ایڈٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت صارف اب بھیجا جانے والا پیغام 7 منٹ کے اندر ختم کرسکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں