منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم کی ملاقات پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی۔

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے پارٹی کے علم میں لائے بغیرملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے، اعتماد میں لئے بغیر ملاقات پر ڈاکٹرعاصم سے وضاحت طلب کی جائیگی۔

سیاسی پنڈت کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایم کیو ایم کے فیصلے کہانی میں کوئی نیا موڑ لانا چاہتے ہیں، آئندہ چند ہفتے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔


مزید پڑھیں : ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا


یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹرعاصم حسین نے فاروق ستار سے ملاقات کی اورسابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ، ملاقات میں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مفاہمت اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کےعوام کی بہتری کیلئے دیہی و شہری علاقوں کے نمائندوں کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔

اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دباؤ کی سیاست کوختم ہوجانا چاہیے اور مسائل میں گھیرے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ شہری و دیہی تفریق کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو دل بڑا کر کے بلدیاتی نمائندوں کو آئین میں موجود اختیارات اور فنڈز تفویض کرنے چاہیئے۔

بعد ازاں پیپلز پارٹی کےسینئررہنماڈاکٹرعاصم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، فاروق ستارکوآصف زرداری کاکوئی پیغام میں نہیں پہنچایا، فاروق ستارسےذاتی نوعیت کی ملاقات تھی، میری اورفاروق ستارکی اہلیہ آپس میں دوست ہیں۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکوکہاسندھ توڑنےکی باتیں نہ کریں، ایسی باتوں سےمہاجروں کونقصان،تصادم کی فضابڑھتی ہے، فاروق ستار کو کہا تمام اکائیوں کو ملاکر چلنے کی بات کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں