اشتہار

عدم حاضری پر اسحٰق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسحٰق ڈار ایک بار پھر غیر حاضر رہے جس کے بعد اسحٰق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت پر ملزم اسحٰق ڈار عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ اس وقت علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں۔

گزشتہ سماعت پر اسحٰق ڈار نے نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی درخواست کی تھی جس کے بارے میں وکیل کا کہنا تھا کہ بھجوائی گئی پاور آف اٹارنی کی وزرات خارجہ سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کی انجیو گرافی ہو چکی ہے، ایکو ہونا باقی ہے جس کے لیے ایک نئے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا ہے۔

وکیل عائشہ حامد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نمائندہ ہی اسحٰق ڈار کی بھی نمائندگی کرے گا۔ اسحٰق ڈار نے ظافر خان ترین کو نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: احتساب عدالت میں اسحٰق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

تاہم تمام دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو مسترد کردیا۔

عدالت نے اسحٰق ڈار کے ضامن کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ اسحٰق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے تھے۔

اسحٰق ڈار نے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے 50 لاکھ مچلکے جمع کروا رکھے ہیں تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ ضامن نے ملزم کو پیش نہ کیا تو 50 لاکھ ضمانتی مچلکے ضبط ہوجائیں گے۔

تاہم آج کی سماعت میں ایک بار پھر غیر حاضری پر اسحٰق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں