اشتہار

ابوظہبی پولیس نے خودکشی پر آمادہ نوجوان کو بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے 22 سالہ شہری کی شیخ زید پل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی‘ ریسکیو آپریشن کے دوران شیخ زید پل پر ٹریفک معطل رہا۔

ابوظہبی پولیس کے مطابق امارات کا ایک 22 سالہ نوجوان شیخ زید پل کی لوہے کے جنگلے کو عبور کرکے خودکشی کرنے ہی والا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرتے ہوئے اسے اقدامِ خودکشی سے باز رہنے کے لیے سمجھانا شروع کردیااور تھوڑی سی ردو کد کے ساتھ اسے سمجھانے میں کامیاب رہی۔

ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ خودکشی پر آمادہ نوجوان ذہنی مسائل کا شکار ہے اور اسی تناؤ کے سبب خود کشی کے لیے پل پر گیا، اسے مزید کارروائی کے لیے نزدیکی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان کی جان بچانے کے لیے پولیس نے شیخ زید نامی مصروف ترین پل پر ٹریفک کی آمد ورفت کچھ دیر کے لیے معطل کردی تھی‘ جسے نوجوان کو بچانے کے بعد بحال کردیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں