اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ محفوظ کئے جانے پر نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں۔
جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے ‘عدل’ کے نئے پیمانے بنائے گئے pic.twitter.com/7oRJTSogjw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2017
مریم نواز نے اپنے ٹو ئٹ میں کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے’عدل’ کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کےسارے سانچےنوازشریف اور خاندان کیلئے ہیں، دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سےیہ بھی نہیں پوچھتا2سال کہاں تھے؟
عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیئے ہیں۔
دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2017
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں سے سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سےیہ بھی نہیں پوچھتا2سال کہاں تھے؟ عمران خان کیس قانونی اعتبارسےاقامہ کےلطیفےسےزیادہ سنگین ہے، اب قوم اس کیس کے فیصلے کا انتظارکررہی ہے۔
IK’s case is far more serious in terms of legal implications than Iqama joke. Nation now waiting to see the decision in his case.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2017
ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ نوازشریف نےخودکوبےرحم احتساب کےلئےپیش کیا، وہ جانتےتھےیہ سب مضحکہ خیز ہے، دوسرے بھی اب یہ کرکے دکھائیں۔
That’s true. Nawaz Sharif by presenting himself for ruthless accountability knowing it was a farce has forced others to measure up. https://t.co/GkMRxwIWr5
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 14, 2017
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ فیصلہ کل آجائے گا۔