پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی اجلاس، الیکشن ترمیمی بل 2017 منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے الیکشن ترمیمی بل پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا بل کی منظوری کے بعد ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ اپنی اصل حالت میں بحال ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن ترمیمی بل کو منظور کرلیا گیا، بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا تھا جس کے بعد آئین کی شق 7- بی اور 7- سی بحال ہو گئیں.

الیکشن ترمیمی بل 2017 کی منظوری کے بعد ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ اصل شکل میں بحال ہوگیا ہے اور قادیانی، احمدی اور لاہوری گروپ کا آئین میں درج اسٹیٹس برقرار رہے گا جب کہ بل میں ختم نبوت سے متعلق اردو اور انگریزی میں حلف نامے بھی شامل ہیں.

- Advertisement -

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت کے ترمیمی بل میں قادیانی غیرمسلم برقرار رہیں گے جب کہ قادیانیوں کے لیے الگ سےووٹرلسٹ ہوگی آئین کی شق 7 سی کے مطابق قادیانی مسلمانوں کے ساتھ ووٹر لسٹ میں بھی شامل نہیں ہیں.

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی شق سیون بی اورسیون سی اصل شکل میں بحال ہوچکی ہے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والے تمام ابہام کو دور کردیا گیا ہے.

قبل ازیں قومی اسمبلی میں بلوچستان میں شہید ہونے والے پولیس افسر اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جب کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں