برسبین: ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک اور مارک اسٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں انگلش ٹیم کو الیسٹرکک کی صورت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا وہ دو رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
مارک اسٹون اور جیمز ونز نے دوسری وکٹ پر 125 رنز کی شراکت قائم کی اور جب ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو اسٹون مین 53 رنزبنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
انگلش ٹیم کی تیسرے وکٹ جیمز ونس کی تھی جنہوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور پھر آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان جوئے روٹ 15 رنز ہی بناسکے اور پی جے کمنز کے گیند پرآؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار نے ایک اور پی جی کمنز نے دو وکٹیں حاصل کی۔