ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بند کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں تمام نیوز چینلز بند کیے جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس، بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بھی بند کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون فیض آباد میں گزشتہ 20 روز سے دھرنا دیے بیٹھے مذہبی جماعت کے کارکنوں اور قائدین کے خلاف بالآخر آپریشن کر دیا گیا۔

تاہم آپریشن کے خلاف پورے ملک میں احتجاج شروع ہوگیا اور کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

حالات کشیدہ ہونے کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز آف ایئر کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بھی بند کردیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی بندش کا حکم کس نے اور کیوں دیا یہ معلوم نہ ہوسکا۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے بندش یا بندش بحال کیے جانے کے وقت کے بارے میں باقاعدہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں